انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک کا تصادم, بچوں اور خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جامشورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئل ٹینکراور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی  بھی ہوگئے جن کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا۔ 

سیہون سے جامشورو تک انڈس ہائی وے کی حالت انتہائی خراب ہے جہاں آئے روز حادثات معمول بن چکا ہے۔ گزشتہ 5 سال سے ہائیوے کی مرمت جاری ہے جو آج تک مکمل نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ13زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا گزشتہ ماہ پیش آنے والے حادثے کے متعلق کہنا تھا کہ اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین کی ٹکرہوئی۔ جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ سعید محمد اور 26 سالہ وقاص احمد کے ناموں سے ہوئی۔

قبل ازیں مئی کے دوران سیہون شریف کے نزدیک 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

Related Posts