آئل ٹینکراور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئل ٹینکراور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
آئل ٹینکراور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ13زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین کی ٹکرمیں 2 افراد جاں بحق اور13 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی وین اسٹیل مل موڑ کے قریب مخالف سمت سے آرہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ سعید محمد اور26 سالہ وقاص احمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زخمیوں میں 30 سالہ عامر مشتاق، 32 سالہ ریحان عبدالستار، 20 سالہ شرجیل احمد، 32 سالہ راحت حسین، 44 سالہ محمد پرویز، 22 سالہ علی رضا، 32 سالہ حسین فرخت الدین،30 سالہ جنید حسین،28 سالہ اویس،41 سالہ عبدالمنان، 27 سالہ محمد متین، 37 سالہ شہباز متین اور40 سالہ محمد اسلم شامل ہیں۔

Related Posts