افغانستان، پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر بم دھماکہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان، پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر بم دھماکہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ افغانستان کے صوبے بغلان میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر کار بم دھماکہ کیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر کو نقصان پہنچا۔ 

دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ حملہ آور پولیس ہیڈ کوارٹرز میں گھس کر بھی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے تاہم افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کلیئر کرالیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں صوبائی پولیس چیف بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کے گھروں کے شیشے ٹوٹ چکے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے علاوہ متعدد دیگر افراد بھی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

افغان کمانڈر کے مطابق طالبان نے ایک ہی ضلعے میں 3 جگہوں پر حملے کیے، 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ طالبان نے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل افغان طالبان نے 3 روزہ سیز فائر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دہشت گردی اور خانہ جنگی کے واقعات میں کمی دیکھی گئی۔ پاکستان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے عید الفطر پر تین روزہ سیز فائر کے اعلان کا خیرمقدم کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ ماہ 10 مئی کو جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ ہم افغانستان میں تشدد میں کمی لانے کا باعث بننے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیداراستحکام اور دیرپا امن کے حصول میں معاون ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان کی افغانستان میں عید کے موقع پر فائر بندی، پاکستان کا خیر مقدم

Related Posts