طالبان کی افغانستان میں عید کے موقع پر فائر بندی، پاکستان کا خیر مقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
طالبان کی افغانستان میں عید کے موقع پر فائر بندی، پاکستان کا خیر مقدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے عید الفطر پر تین روزہ سیز فائر کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم افغانستان میں تشدد میں کمی لانے کا باعث بننے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار، استحکام اور دیرپا امن کے حصول میں معاون ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں حکومتی فورسز پر حملے نہیں کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تہوار کو پُر امن اور محفوظ ماحول میں منانے کے لیے تمام مسلح افراد کو حملے روکنے کا کہہ دیا ہے۔

سربراہ افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے طالبان کی جانب سے سیز فائر کا خیر مقدم کیا، اُن کا کہنا ہے کہ حکومت بھی جنگ بندی کا جلد باقاعدہ اعلان کرے گی۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے علاقے زابل اور پروان میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور زخمیوں کا نقصان ہوا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے عفریت کے خلاف اس جنگ میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے مدرسے پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 70کے قریب طالبات اور دیگر افراد شہید ہوگئے تھے۔

Related Posts