بھارت نے ایک اور پاکستان مخالف فلم تیار کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کی یہ پُرانی عادت ہے کہ وہ اپنی فلموں میں پاکستان کو ہمیشہ سے بُرا دکھاتا ہے، اس کی تازہ ترین مثال نئی بھارتی فلم مارٹن ہے۔

بھارت کی ایکشن سے بھرپور فلم مارٹن کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے شہر اسلام آباد کی ایک جیل دکھائی گئی ہے جہاں پر فلم کے ہیرو کو لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اے پی ارجن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پیغام دینے پر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فلم میں بھارتی اداکار دھرووا سرجا نے مارٹن کا کردار ادا کیا ہے جس کو پاکستان کی جیل میں دکھایا گیا ہے جہاں پر وہ تمام لوگوں کو ایک ایک کرکے قتل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پُرسکون ہوں، فی الحال دوسری شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، محسن عباس

واضح رہے کہ نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بھارت میں ایسی فلمیں بنانے کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا جس میں پاکستان کا منفی پہلو دکھایا جاتا ہے جیسے بجرنگی بھائی جان، شیرشاہ ہو یا پٹھان یہ سب فلمیں حب الوطنی پر مبنی فلموں کے بجائے پاکستان مخالف فلمیں تھیں۔

Related Posts