پُرسکون ہوں، فی الحال دوسری شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، محسن عباس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار وگلوکار محسن عباس نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی پُرسکون زندگی گزررہی ہے، فی الحال دوسری شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

گزشتہ دنوں محسن عباس حیدر نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں پر دوسری شادی کے بارے میں گفتگو کی، میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ‘دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟’

جواب میں محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں اِن دنوں بہت پرسکون ہوں، ابھی شادی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ قدرت کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن ابھی فی الحال میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’پاکستان کیخلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا‘، جاوید اختر کے متنازع بیان پر علی ظفر ناراض

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کو اُن کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے گھریلو زیادتی کے الزام کے بعد انڈسٹری میں سخت پابندی کا سامنا کرنا پڑاتھا، جس کے بعد اُن کے اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا میں سامنے آئیں تھیں۔

تاہم، حال ہی میں اداکار نے مختلف پراجیکٹس سے انڈسٹری میں واپسی شروع کی ہے، اُن کے ڈرامے سیانی کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔