آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی مالیاتی ادارہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کیلئے 1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے گا۔

اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ 29 اپریل کو ہوگی، جس میں آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے گا۔

جون 2023 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر قرضہ پروگرام کی منظوری دی تھی، نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے آئی ایم ایف مشن کے اگلے ماہ کے وسط میں دورۂ پاکستان کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شدید ترین مالیاتی بحران، بدترین معاشی ابتری اور سنگین اقتصادی حالات سے دورچار پاکستان قرض کی نئی قسط کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ 24 ویں قرض پروگرام میں داخل ہو جائے گا۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جو دہائیوں سے معاشی مشکلات کے سبب عالمی قرض دہندگان کے آگے کشکول لیے کھڑے ہیں۔

Related Posts