ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کم ہوگئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2067 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts