عوام کیلئے خوشخبری، کورونا ویکسین لگوانے پر قرضے معاف، اہم سہولیات کا بھی اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid Vaccine

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

منامہ :ملک میں کورونا کی وباء کے خاتمے کیلئے ویکسین لگوانے والے شہریوں کے قرضے معاف کرنے سمت اہم سہولیات کا اعلان کردیا گیا۔

بحرین میں ایک بینک نے کوروناوائرس کی ویکسین لگوانے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد پیش کش کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو قرضے کی فیس میں معافی کے علاوہ بینک کاری کی مختلف سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں60سال اورزائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا

میڈیارپورٹس کے مطابق السلام بینک کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کوروناکی ویکسین لگوانے والے صارفین کو کسی قسم کی فیس کے بغیر مختلف مالیاتی سہولتیں دی جائیں گی اوروہ سوشل ہاؤسنگ پروگرام سمیت مختلف قرضوں کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

البتہ اس پیش کش سے استفادہ کرنے والے صارفین کو محکمہ صحت کا جارہ کردہ سرکاری میڈیکل سرٹیفکیٹ یا بحرین کی بی اوئیر ایپ ثبوت کے طور پر دکھانا ہوگی۔السلام بینک کے ریٹیل بنکنگ کے سربراہ محمد بہیج کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم السلام اقدام شروع کررہے ہیں،اس کا مقصد بحرینی کمیونٹی کے اہل افراد کی کوروناکی ویکسین لگوانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ان کا ایک فرد یا وسیع ترکمیونٹی کی حیثیت سے تحفظ کیا جاسکے۔

Related Posts