شہر اقتدار میں ڈاکو راج، پولیس بے بس، شہری قیمتی مال و اسباب سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ون میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہری سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی پاکستانی نقدی زیورات اور اپلائیڈ فار گاڑی چھین کر لے گئے۔

متاثرہ شہری امجد بٹالہ کے مطابق وہ اور اہل خانہ گھر پر سو رہے تھے کہ دروازہ انتہائی بری طرح سے کھٹکھٹایا گیا دروازہ کھولا تو پانچ مسلح ڈاکو جو پشتو بول رہے تھے اور انکی عمریں 25سے تیس سال کے درمیان تھیں نے اسلحہ کی نوک پر انھیں اور دونوں بیٹوں اور بیٹی کو قابو کیا اور 45 ہزار ڈالر، زیورات لوٹے اور بیسمنٹ میں میرے داماد سے بھی نقدی زیورات چھینے۔ ڈاکو جاتے ہوئے انکی نئی اپلائیڈ فار گاڑی بھی چھین کر لے گئے ہیں۔

گولڑہ سٹیشن کے پاس میڈیکل اسٹور پر مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ذیشان سے موبائل اور نقدی چھین لی لیکن لوگوں کے اکٹھے ہونے پر موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

اسی دوران دوسری واردات تھانہ کھنہ کے پاس ہوئی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے منیب کو روکا اور مزاحمت پر انکے بھائی کو چاقو مار کر دس ہزار نقد اور دونوں سے موبائل فون چھین کر بھاگ نکلے۔

ظہیر نے تھانہ سیکرٹریٹ کو اطلاع کی کہ شاہدرہ کے پاس وہ اپنے کزن کے ساتھ تھے کہ اچانک ڈاکوؤں نے انھیں روکا اور اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین لی انکے کزن نے مزاحمت کی تو اسے گولیاں مار دی ہیں۔

اسی واقع کے بعد جی ٹین ون سے مسلح ڈاکوؤں نے بیگ چھین لیا جس میں کیش تھا اور موبائل فون تھے۔

چور سیکریٹریٹ کے علاقے راول چوک ٹیولپ ہال کے باہر سے ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے۔ تھانہ رمنا کے تھانیدار کو آتے ہی مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر بکرا چھین کر لے جانے کی سلامی دی۔ رات گئے نئے تھانیدار کی تعیناتی کے کچھ دیر بعد ہی دو مسلح ڈاکوؤں نے جی بارہ میں ملک یاسر سے اسلحہ کی نوک پربکرا چھینا اور موٹر سائیکل پر اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ناکے لگا لیے تھے۔

Related Posts