مریم نواز کے پولیس کا یونیفارم پہننے پر بختاور بھٹو نے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bakhtawar Bhutto Maryam Nawaz
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک ایسے وقت میں جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پولیس کی وردی پہننے پر تنقید کا سامنا ہے، صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے مریم نواز کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔

ڈیلی پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ کہا کہ پولیس فورس میں خواتین کی مساوی نمائندگی قابل تعریف ہے، مریم نواز نے اچھا اقدام اٹھایا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جمعرات کو لاہور کے پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے لیے پولیس کی وردی پہننے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں نے مریم نواز کے اقدام کی تعریف کی جبکہ بہت سے لوگوں نے مریم نواز کے یونیفارم پہننے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس کی وردی پہننے پر لاہور کی عدالت میں ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ وہ نہ تو سرکاری اہلکار ہیں اور نہ ہی پولیس فورس کی رکن ہونے کے ناطے وہ پولیس کی وردی پہننے کی مجاز ہیں۔

جواب میں پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے یونیفارم کے ضابطوں کے مطابق پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  وردی پہننے کی حقدار ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سیکڑوں پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

مریم نواز کی شرکت پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور   خواتین پولیس افسران نے تقریب میں سی ایم پنجاب کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

Related Posts