اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی، سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ موک ہاؤ نامی اینڈرائیڈ میلویئر کے ایک نئے ویریئنٹ کی نشان دہی کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ ویریئنٹ صارف کی کسی سرگرمی کے بغیر ہی متاثرہ ڈیوائس میں خرابی پیدا کردیتا ہے۔

رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں میکیفی لیبز کا کہنا تھا کہ روایتی موک ہاؤ کو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے لازمی تھا کہ صارف اس کو انسٹال کریں اور لانچ کریں لیکن اس نئے متغیر کو اس قسم کے کسی فعل کی ضرورت نہیں ہوتی۔

میکیفی لیبز کا کہنا ہے کہ جب ایپ انسٹال کی جاتی ہے اس کی نقصان دہ سرگرمیاں خودبخود ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

موک ہاؤ ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل میلویئر ہے جس کا تعلق مبینہ طور رومنگ مینٹس سے ہے۔میلویئر کی اس کمپین میں فرانس، جرمنی، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کے اینڈرائیڈ صارفین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعدد فیچرز کے حامل موق ہاؤ میلویئر میٹا ڈیٹا، کونٹیکٹس، ایس ایم ایس میسجز سے خفیہ معلومات چرانے کے ساتھ مخصوص نمبروں پر سائلنٹ موڈ پر کال کرنے، وائی فائی کھول بند کرنے جیسے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جب اینڈرائیڈ ڈیوائس سے لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو میلویئر ہدف کو معلومات چوری کرنے والے پیجز پر بھیج دیتا ہے جیسے کہ اگر آئی فون سے کلک کیا گیا ہے تو ایپل آئی کلاؤڈ لوگ اِن پیچ کی نقل جیسے پیج پر بھیج دیا جائے گا۔اس سائبر حملے کی چین جعل ساز لنکس کے حامل ایس ایم ایس سے شروع ہوتی ہے۔

Related Posts