عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی
عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا میکسین مور واٹرز سے کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے لئے اور قانون کی حکمرانی کے لئے آپ آواز اٹھائیں،ہماری حکومت معاشی اعتبار سے بہتر کام کر رہی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کے خلاف تاریخ میں ایسا کریک ڈاؤن نہیں ہوا، ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ میں انہوں نے پاکستان مخالف بیان دینے پر بھی زور دیا،تحریک عدم اعتماد میں سیاسی ناکامی کا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا۔

مزید پڑھیں:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو شکارپور ڈسٹرکٹ جیل بھیجنےکا فیصلہ

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں، 99 فیصد پاکستانی میرے ساتھ ہیں۔

Related Posts