سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو شکارپور ڈسٹرکٹ جیل بھیجنےکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب زدگان کیلئے آنے والے امدادی جہاز پیپلز پارٹی ہضم کررہی ہے، عمران اسماعیل
سیلاب زدگان کیلئے آنے والے امدادی جہاز پیپلز پارٹی ہضم کررہی ہے، عمران اسماعیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے کراچی سے منتخب رکنِ سندھ اسمبلی و سابق گورنر عمران اسماعیل کو شکار پور ڈسٹرکٹ جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 30روز تک تحویل میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کیلئے عوام کو اکسایا۔

یہ بھی پڑھیں:

میئر کراچی انتخاب، پی ٹی آئی کا حافظ نعیم کو سپورٹ کرنیکا فیصلہ

شہرِ قائد میں رواں ماہ 9 مئی کے روز ریڈ لائن بس اور قیدی وین کو جلا دیا گیا۔ محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے سڑکیں بند کرنے کیلئے عوام کو اکسا کر ملک و قوم کیلئے خطرہ بننے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے نزدیک سے حراست میں لیا گیا۔ سابق گورنر سندھ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف مقدمات کراچی کے فیروز آباد اور ٹیپو سلطان تھانوں میں درج کرائے گئے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی پہلے ہی گرفتار ہیں۔

صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی کو جیکب آباد جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کردیا ہے۔ 

Related Posts