بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر، مسجد پر حملہ، نمازی زخمی، پولیس کا بھی تشدد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی، مدھیہ پردیش میں مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازی زخمی ہو گئے، مدد کیلئے بلائی گئی بھارتی پولیس نے بھی مسلمانوں کو زدوکوب کیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش میں بھوپالی علاقے کھنڈوا میں نوجوانوں کے 2 گروہوں میں جھگڑا ہوا۔ اس دوران مسجد میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر شدت پسندوں نے پتھراؤ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 ہندوانہ نعرہ نہ لگانے پر امام مسجد پر تشدد، داڑھی صاف

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی تعداد سامنے نہیں آسکی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھگڑا 3ماہ پرانے تنازعے پر ہوا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ زخمیوں میں شدت پسند بھی شامل ہیں۔ بھارتی صحافی محمد تنویر نے بیان دیا کہ مدھیہ پردیش میں کھنڈوا کا علاقہ اسلاموفوبیا کا گڑھ بن چکا ہے۔ نماز پڑھنے والوں پر بھی حملہ ہوا۔

خیال رہے کہ بھارت میں اسلاموفوبیا میں اضافے کی وجہ سیاسی بھی ہے۔ صحافی محمد تنویر نے کہا کہ نمازیوں کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارا گیا اور اینٹیں اور پتھر پھینکے گئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

بعض مسلم رہنماؤں کا کہنا  ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی فسادات اس لیے کروا رہی ہے تاکہ ہندوتوا کی حامی اکثریت کے ووٹ حاصل کیے جاسکیں اور نریندر مودی آئندہ بھی وزیر اعظم ہی رہیں۔

Related Posts