بھارت میں ہندوانہ نعرہ نہ لگانے پر امام مسجد پر بہیمانہ تشدد، داڑھی صاف کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسجد میں تلاوتِ قرآن کرتے ہوئے امام مسجد پر ہندوانہ نعرہ نہ لگانے پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے، ہندو شدت پسندوں نے امام صاحب کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے بے ہوش کردیا، داڑھی بھی صاف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدت پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ بد ترین تشدد کا واقعہ مہاراشٹر کے علاقے انوا جلنا میں گزشتہ اتوار کو پیش آیا جب کچھ نامعلوم افراد مسجد میں گھس آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 کھانسی کے شربت سے 300بچے جاں بحق، 18کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

ملزمان نے اپنے چہرے کپڑوں سے ڈھانپ رکھے تھے اور امام مسجد کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ مسجد میں تلاوتِ قرآن کرنے والے امام مسجد نے بے خوفی سے انکار کردیا۔

جب امام مسجد نے جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کیا تو ملزمان نے انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران مبینہ طور پر کیمیکل بھی سنگھایا گیا جس کے نتیجے میں امام مسجد بے ہوش ہو گئے۔

https://twitter.com/HateDetectors/status/1640957071461076992

امام مسجد کو ہوش آنے پر پتہ چلا کہ ان کی داڑھی صاف کی جاچکی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں امام مسجد کو اسٹریچر پر طبی امداد کیلئے لے جایا جارہا ہے۔

 

Related Posts