سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے رکھے جائیں، آئی ایم ایف کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سرکاری افسران کے اثاثوں کو عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے بیوروکریسی کے بیرون ملک میں موجود اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، بیوروکریٹس کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا ہے، شفافیت اور احتساب کے لئے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

بینک میں اکاؤنٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے اثاثے چیک کیے جائیں گے، بیوروکریسی کے اکاؤنٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان 2024 تک گیس پائپ لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے، ایران

قبل ازیں آئی ایم ایف نے مذاکرات کے دوران بجلی اور گیس سیکٹر میں 4100 ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق بجلی کی قیمت میں مارچ تک 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، مئی تک بجلی کی قیمت میں مزید 70 پیسے فی یونٹ بڑھائی جائے گی اوراگست تک مجموعی طور پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا۔

Related Posts