پاکستان 2024 تک گیس پائپ لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے، ایران

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایران نے گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو اربوں ڈالر جرمانے کی دھمکی دی ہے۔

ایران نے پاکستان سےکہا ہے کہ وہ ایران پاکستان گیس  پائپ لائن منصوبے کا اپنی طرف کا حصہ  مارچ 2024 تک لازمی طور پر مکمل کرے، بصورت دیگر 18 ارب ڈالر کے خطیر جرمانے کیلئے تیاررہے۔

وزارت توانائی کے سینئر عہدے دار کے مطابق تہران حکام نے تین ہفتے قبل ایران کا  دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفدکو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترسیلاتِ زر سالانہ 11اعشاریہ 21فیصد، غیر ملکی سرمایہ کاری 58.7فیصد کم

یاد رہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن جسے ابتدائی طور پر آئی پی آئی  منصوبہ کہا گیا تھا، نوے کی دہائی کا منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایران پاکستان اور انڈیا  شامل تھے تاہم بعد میں عالمی پابندیوں اور پاکستان سے کشیدہ صورتِ حال کا بہانہ بنا کر نئی دہلی  نے خود کو اس منصوبے سے الگ کرلیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس منصوبے کے حوالے سے امریکی دباؤ کا بھی سامنا تھا، اب ایران کا مطالبہ ہے کہ پاکستان مارچ 2024 تک آئی پی گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ اپنی سرزمین پرمکمل  کرے، اگر پاکستان ایسا نہ کرسکا تو 18 ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts