مینارِ پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی، آج اپنے مرد ہونے پر شرم آرہی ہے۔عاصم اظہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینارِ پاکستان پر خاتون سے دست درازی، آج اپنے مرد ہونے پر شرم آرہی ہے۔عاصم اظہر
مینارِ پاکستان پر خاتون سے دست درازی، آج اپنے مرد ہونے پر شرم آرہی ہے۔عاصم اظہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار عاصم اظہر نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی، چھینا جھپٹی، لوٹ مار اور توہین آمیز سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے اپنے مرد ہونے پر شرم آرہی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ مجھے آج اپنے مرد ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے، مجھے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعے پر شدید غصہ اور شرمندگی ہے۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے مزید کہا کہ مینارِ پاکستان پر 14 اگست کے روز جو کچھ ہوا، میری طرح ہر شخص کو اس پر غصہ اور شرم آنی چاہئے۔خاتون کے ساتھ انصاف اور ایسے حیوانی افعال کے مرتکب افراد سے نجات کی دعا کرتا ہوں۔ 

 پاکستان میں خواتین کی توہین، بد سلوکی، زیادتی اور ظلم و تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خواتین نے جنسی ہراسگی، ذہنی تشدد اور بڑی تعداد میں ہتکِ عزت سے متعلق واقعات کا سامنا کیا جس پر قوم نے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 14 اگست کے روز لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ہر حساس دل نے مذمت کی، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کوئی نئی بات نہیں رہی تاہم مینارِ پاکستان جیسے مقام پر ایسے واقعے کا پیش آنا تکلیف دہ ثابت ہوا۔

ساتھی کیمرہ مین سمیت دیگر مرد حضرات کے ساتھ کے باوجود مینارِ پاکستان پر 400 سے زائد افراد کے حملے میں ٹک ٹاکر خاتون کے کپڑے پھاڑے گئے، زیور چھن گیا اور دست درازی بھی کی گئی جبکہ خاتون یو ٹیوب کیلئے ایک ویڈیو تیار کرنا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں: خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی، مشہورومعروف شخصیات بھڑک اٹھیں

Related Posts