صحافی اشفاق ستی کواہلیہ پر تشدد کے الزامات کے بعد معطل کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ نے پیر کے روز صحافی اشفاق ستی کو ان کی اہلیہ نومائکا اشفاق کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد معطل کردیا۔

اشفاق ستی کی اہلیہ نومائکا اشفاق کی شکایت کی بنیاد پر کراچی پولیس نے اشفاق ستی کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینے سمیت کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔

اشفاق ستی کی 27 سالہ اہلیہ، جو ایک سابق صحافی ہیں، نے الزام لگایا کہ اے آر وائی نیوز کے صحافی نے انہیں مارنے کی کوشش کی اور ان پر تشدد کیا۔ الزامات کے چند گھنٹے بعد اے آر وائی نیوز نے اس معاملے پر ایک بیان جاری کیا۔

اے آر وائی نیوز نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا، ”اے آر وائی انتظامیہ نے اینکر پرسن اشفاق ستی پر گھریلو تشدد کے الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے،انہیں اس وقت تک فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جب تک کہ قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور اس معاملے کا فیصلہ نہیں کرتا۔ اے آر وائی تشدد یا تشدد کی دھمکیوں کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتا ہے چاہے وہ گھر ہو یا کام کی جگہ ہو“۔

Related Posts