ارشد شریف کیس،ایف آئی اے ٹیم نے دبئی پولیس سے معلومات طلب کرلیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد شریف کیس،ایف آئی اے ٹیم نے دبئی پولیس سے معلومات طلب کرلیں
ارشد شریف کیس،ایف آئی اے ٹیم نے دبئی پولیس سے معلومات طلب کرلیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ سامنے آگیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ٹیم نے دبئی پولیس سے معلومات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق خط میں فوکل پرسن بھی نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ارشد شریف کہاں ٹھہرے، گھر اور گردونواح کی تفصیل و فوٹیج دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو جاری ویزا اور ٹریول دستاویزات کی نقل فراہم کی جائے جائیں، دبئی میں ارشد شریف کی نقل حرکت، کون اور کس سے ملاقات کی، سب بتایا جائے۔

بتایا جائے کیا ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کیا وجوہات تھیں، بتایا جائے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے کن افراد نے 10 سے 20 اکتوبر 2022 کے دوران ارشد شریف سے ملاقات کی۔

ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں، سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کی جائے، کیا یو اے ای حکومت کے کسی عہدے دار نے ارشد شریف سے ملاقات کی؟

مزید پڑھیں:پی ایف یو جے کا سپریم کورٹ سے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیا یو اے ای حکومت کے کسی عہدیدار نے ارشد کو ملک چھوڑنے کا کہا؟

Related Posts