پی ایف یو جے کا سپریم کورٹ سے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایف یو جے کا سپریم کورٹ سے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
پی ایف یو جے کا سپریم کورٹ سے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

سینئر صحافی کو اکتوبر میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جسے پہلے کینیا کی پولیس نے ”غلط شناخت” کا معاملہ قرار دیا تھا، لیکن تجربہ کار صحافی کے پوسٹ مارٹم اور ان کی لاش کوپاکستان منتقل کرنے کے بعد سے کینیا کے پولیس کے طرز عمل اور تحقیقات پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

پی ایف یو جے نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک خط لکھا ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس قتل کیس میں ازخود کارروائی کریں اور جوڈیشل کمیشن قائم کریں جس کی نگرانی ایک موجودہ جج کرے گا۔

صحافیوں کی تنظیم نے چیف جسٹس پر زور دیا کہ وہ ارشد شریف کے اہل خانہ اور مقتول صحافی کو انصاف دلانے کے لیے کیس کی شفاف تحقیقات کرائیں۔

اس سے قبل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا تھا۔

پی ایف یو جے کے نمائندے نے انکوائری کمیشن کو ”کمزور“ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ موجودہ وزراء کے زیر کنٹرول کسی بھی کمیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی:پولیس اہلکار قتل!کیا پولیس اہلکاروں کی غفلت سے واقع رونما ہوا؟

یہ امر اہم ہے کہ وفاقی حکومت نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔ کمیشن کی قیادت لاہور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے۔

Related Posts