آرمی چیف کا ثابت قدمی سے بھارتی ظلم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS called on Prince Salman bin Hamad bin isa Al Khalifa in Bahrain

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقل مزاجی و ثابت قدمی سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کرنے والے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہا ہے۔

خصوصی پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ رواں برس 5 فروری کا دن یکجہتی کے اظہار سے آگے ہے۔ مظلوم کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کا حصول چاہتے ہیں۔

پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔ جدوجہدِ آزادی میں مظلوم کشمیریوں کو اکیلا نہ سمجھا جائے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی کے دوران ہماری شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی ہر ممکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ کشمیری عوام کے نقصانات ہماری نظر میں ہیں۔ پاک فوج تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس میں ملکی داخلی سکیورٹی ، مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

 وزیراعظم عمران خان سے 16 جنوری کو  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاس میں ہوئی۔ ملاقات میں اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم  سے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات

Related Posts