اسلام آباد میں 6 رکنی گینگ نے سڑک بند کردی، متعدد شہریوں سے لوٹ مار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 6 رکنی گینگ نے سڑک بند کردی، متعدد شہریوں سے لوٹ مار
اسلام آباد میں 6 رکنی گینگ نے سڑک بند کردی، متعدد شہریوں سے لوٹ مار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے درخت کاٹ کر سڑک بند کردی اور ناکہ لگا کر متعدد شہریوں سے  لوٹ مار کی ہے۔ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے والی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ کوہسار کے علاقے مونال میں پیش آیا جہاں 6 رکنی مسلح ڈکیت گینگ نے درخت کاٹ کر سڑک کو آمدورفت کیلئے بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ابراہیم حیدری پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکرلیا

مسلح ڈکیت گینگ نے باقاعدہ ناکہ لگا کر متعدد شہریوں سے لوٹ مار کی۔ متعدد افراد نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔ ملزمان لوٹا گیا سازوسامان لے کر جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جس کے بعد راستہ کھولا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس قسم کے تفریحی مقام پر رینجرز اور پولیس کا گشت شروع کرنا چاہئے تاکہ شہریوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

کراچی کی ابراہیم حیدری پولیس نے 2 روز قبل  شہر کے مختلف علاقوں سے  5 ملزمان کو گرفتار کیا  جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، ہیروئن، موبائل فونز اور چوری کی گئی موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

Related Posts