معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں
معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کے مشہورومعروف لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث نجی ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال لایا گیا تاہم ٹیسٹ سے قبل ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

معروف گلوکار و اداکار عارف لوہار کا انتقال ایک نجی ہسپتال میں گزشتہ شب ہوا جنہیں کورونا کی مشتبہ مریضہ قرار دیا جارہا ہے تاہم انتقال سے قبل ان کا ٹیسٹ نہ ہوسکا۔

نجی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رضیہ عارف کو انتقال سے 2 گھنٹے پہلے علاج کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جن کی علامات کورونا سے مشابہ تھیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس میں مبتلا معروف اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل نند سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

 اداکارہ سنبل شاہد بشریٰ انصاری کی بہن  ہیں جنہیں گزشتہ ماہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔کورونا وائرس کے باعث سنبل شاہد کی صحت بگڑ چکی تھی جو سنبھل نہ سکی، 3 روز قبل سنبل شاہد کا انتقال ہوگیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

Related Posts