کراچی میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 9 ذمہ دار افراد کو گرفتار کر لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 9 ذمہ دار افراد کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 9 ذمہ دار افراد کو گرفتار کر لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناجائز تجاوزات کے ذمہ دار 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ بڑی تعداد میں ناجائز تجاوزات مسمار کردی گئیں جبکہ اس دوران بڑی تعداد میں قابضین کا سامان ضبط کیا گیا۔

میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے انسدادِ تجاوزات سیل نے کارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ، بلال کالونی اور کورنگی سمیت شہر قائد کے متعدد علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات مسمار کیں۔

کے ایم سی حکام کی کارروائی کے دوران قبضہ مافیا کے کارندوں نے کارِ سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے آپریشن میں مزاحمت کی کوشش کی اور اہلکاروں کو ناجائز تجاوزات مسمار کرنے سے روکا جس پر ایسے تمام افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

شہرِ قائد کے علاقے بلال کالونی میں 3 جبکہ طارق روڈ میں 6 افراد کو غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے دوران شدید مزاحمت پر گرفتار کیا گیا۔

بھاری مشینری کے ساتھ کیے جانے والے آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر موجود چبوترے، دیواریں، اسٹالز، کیبن، کرسیاں اور فریج کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں فرنیچر ضبط کر تے ہوئے گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں کے سپرد کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں صدر ایمپریس مارکیٹ، ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، شاہراہ فیصل، طارق روڈ سمیت اہم مقامات اور مصروف شاہراہوں سے تجاوزات کا صفایا کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پرگزشتہ روز  کراچی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا۔ پولیس بھی تجاوزات مافیا کو رعایت دینے کے بجائے کارروائی پر مجبور ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کا صفایا کردیا گیا

Related Posts