کراچی: صدر ایمپریس مارکیٹ سمیت اہم شاہراہوں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :کراچی میں صدر ایمپریس مارکیٹ، ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، شاہراہ فیصل، طارق روڈ سمیت اہم مقامات اور مصروف شاہراہوں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا۔ پولیس بھی تجاوزات مافیا کو رعایت دینے کے بجائے کارروائی پر مجبور ہوگئی۔

مزید پڑھیں :کراچی میں فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کروائی جائیں، پولیس چیف

مئیر کراچی کا کہنا تھا مسلسل اقدامات سے تجاوزات پر بڑی حد تک قابو پایا ہے، سڑکیں کشادہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو آسانی ہوئی ہے۔

شہر میں مثبت تبدیلی کو قابل تحسین تو قرار دیا جارہا ہے مگر شہری پتھارے لگانے والوں کیلئے متبادل روزگار کیلئے اقدامات پر بھی زور دے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، مرکزی بازاروں سمیت اہم و مصروف مقامات پر عرصہ سے قائم تجاوزات کا صفایا کیا۔ جس میں پولیس نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :لوگ کرائم سین پر تماشا دیکھتے ہیں لیکن جرم کی گواہی نہیں دیتے، غلام نبی میمن

آپریشن کے دوران زیر حراست سینکڑوں افراد کو تجاوزات نہ لگانے کی تحریری یقین دہانی پر رہا کیا گیا، مزاحمت پر دس سے زائد مقدمات بھی درج کئے گئے۔