ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ کے پہلے مرحلے میں 17 سے 27 فروری تک لاہور اور ملتان میں مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی اور راولپنڈی میں 28 فروری سے 12 مارچ تک 16 میچ کھیلے جائیں گے۔

14 سے 18 مارچ تک کراچی میں ہونے والے کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے چار ارکان رچرڈ النگورتھ ۔ کرس گیفینی احسن رضا اور مائیکل گف کے ساتھ علیم ڈار، طارق رشید، شوزیب رضا، راشد ریاض، فیصل آفریدی، روچیرا پالیاگوروگے، آصف یعقوب ، الیکس وارف ۔ عبدالمقیت، محمد آصف ناصر حسین اور عمران جاوید شامل ہیں۔

غیر ملکی امپائرز میں سے النگورتھ اس سے قبل لیگ کے چھ ایڈیشنز میں امپائر رہ چکے ہیں، انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 48 میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔

انگلینڈ کے گف اس سے قبل چار ایڈیشنز کے 34 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں، اس کے بعد وارف (11 میچز) اور سری لنکا کے پالیا گوروگے (تین میچز) ہیں۔

نیوزی لینڈ کے گیفینی 18 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان لیگ میں اپنا پہلا میچ سپروائز کریں گے۔

روشن ماہناما جنہوں نے لیگ کے 97 میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیے ہیں وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق رکن بھی ہیں اپنے مسلسل نویں سال میں پی ایس ایل میں ہوں گے اور تین میچ ریفریوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن کے دیگر اراکین علی نقوی اور محمد جاوید ہیں۔

لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور مائیکل گف امپائرنگ کریں گے۔

طارق رشید ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ شوزیب رضا ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ ریفری کے فرائض محمد جاوید سرانجام دیں گے۔

Related Posts