اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکار کی رشوت خوری کا انکشاف، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکار کی رشوت خوری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر بیرونِ ملک جانے والے مسافر سے انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں نے چیکنگ کے بہانے مبینہ طور پر رشوت وصول کی۔ مسافر سے غیر ملکی کرنسی میں رشوت لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

جرائم پیشہ افغانیوں سے  پولیس کا رشوت لیکر رہائی دینے کا آغاز

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف اہلکار مسافر سے مال پانی کا مطالبہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر اچھا لے کر جانا ہے تو خدمت کرو۔

اے این ایف اہلکار مسافر سے رشوت لیتا ہے جبکہ دیگر ساتھی اہلکار خاموشی سے اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ رشوت لینے والا کہتا ہے کہ کتنے دو گے؟ مسافر غیر ملکی کرنسی کے 2 نوٹ تھما دیتا ہے۔

ویڈیو میں رشوت لینے والے اہلکار کے ساتھ ساتھ 2 مزید اہلکار دیکھے جاسکتے ہیں جن میں سے ایک سیٹ پر بیٹھا جبکہ دوسرا خاموش کھڑا ہے۔ اے این ایف نے تاحال واقعے کی تردید نہیں کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا  تاہم ڈیفنس پولیس نے اس سنگین معاملے میں مبینہ طور پر رشوت لے کر افغان ملزمان کو رہائی دینے کا آغاز کردیا۔

باوثوق ذرائع کا ستمبر کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد جگہ جگہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ نجیب نامی افغان کو دیگر کئی افراد کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔

Related Posts