جرائم پیشہ افغانیوں کا سنگین معاملہ، پولیس کا رشوت لیکر رہائی دینے کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس
(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے تاہم ڈیفنس پولیس نے اس سنگین معاملے میں مبینہ طور پر رشوت لے کر افغان ملزمان کو رہائی دینے کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں پولیس نے افغانیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔ ڈیفنس پولیس میں رشوت خوری کا بازار گرم ہوگیا۔ حراست میں لیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی کو معمولی رشوت کے عوض رہائی دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 26افغانی گرفتار

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد جگہ جگہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ نجیب نامی افغان کو دیگر کئی افراد کے ہمراہ حراست میں لیا گیا۔

ڈیفنس پولیس نے نجیب کو 5000روپے رشوت وصولی کے بعد رہا کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ڈیفنس ذوالفقار کی جانب سے غیر ملکی تارکینِ وطن کو رہا کرنے کیلئے نرخ 20 سے 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاک افغان سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے والے 26 افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پاکستان میں غیر قانونی داخلے کا اعتراف کر لیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخلے کا اعتراف کیا جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts