جان بوجھ کر گھبراہٹ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے،شیریں مزاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جان بوجھ کر گھبراہٹ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے،شیریں مزاری
جان بوجھ کر گھبراہٹ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے،شیریں مزاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جب بھی دھرنا ہوا ہے کبھی تشدد نہیں کیا، جب کشمیر ہائی وے سے ڈی چوک دھرنا منتقل کیا تب بھی تشدد نہیں کیا،کل بھی فیملیز آئیں گی، جان بوجھ کر گھبراہٹ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمن، پی پی پی اور ن لیگ کو دھرنا کرنے سے نہیں روکا، عمران خان کے پورے پاکستان میں جلسے ہوئے،لوگ جلسوں میں خود باہر آئے، پی ٹی آئی کسی کو لینے نہیں گئی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تشدد،پکڑ دھکڑ کے حالات پیدا کررہا ہے، خان صاحب نے کہا ہے ہم پرامن رہیں گے، اگر حکومت اس طرح کے حرکتیں کریگی تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈٹ کے کھڑے رہیں گے، مقابلہ کرینگے،جب عمران خان سے اڈوں کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ابسلوٹلی ناٹ، اسی وجہ سے ہمارے ساتھ معاملات خراب ہوگئے۔

میری گرفتاری نہیں تھی مجھے اغوا کیا گیا، میرا موبائیل مجھ سے چین لیا گیا، میں نے کہا میں بیمار ہوں میری دوائیاں گھر میں ہیں، ایک بندہ آیا کہا میں ڈاکٹر ہوں آپ کی چیکنگ کیلئے آیا ہوں۔میں نے کہا آپ مجھے ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے، تین چار گھنٹے ہم پولیس لائن میں بیٹھے رہے۔

مزید پڑھیں:غلامی سے موت بہتر ہے: عمران خان کی عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل

شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں حکومت کو چلا کون رہا ہے؟ کورونا کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہمارا ریٹ پوری دنیا سے کم تھا، عمران خان روس گیا کہ تین فی صد کم قیمتوں پر تیل ملے گا،اس پر امریکہ کو آگ لگی۔

Related Posts