مری میں شدید برف باری، راستے بند، شدید ٹریفک جام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

All routes to Murree closed due to heavy traffic jam, snowfall

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:راولپنڈی کی انتظامیہ نے شدید برف باری کے باعث بڑی تعداد میں گاڑیاں ہل اسٹیشن میں داخل ہونے کے باعث مری اور گلیات جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں۔

برفباری کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمعہ کو ہزاروں سیاح ہل اسٹیشن میں داخل ہوئے جس کے باعث مری اسلام آباد موٹروے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ حکام نے مزید ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ہل اسٹیشن کی طرف جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ تحریک انصاف کے ڈونر کو مل گیا

ادھر موٹروے پولیس اور مقامی انتظامیہ سیاحوں کی مدد میں مصروف ہے جو شدید ٹریفک جام میں اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے تھےجبکہ مری سے گاڑیوں کو واپس بھیجنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کاکہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ مری میں سیاحوں کے رش اور ٹریفک جام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہل اسٹیشن جانے کامنصوبہ ملتوی کر دیں۔

Related Posts