علی ظفر ہراسگی کیس، ایف آئی اے کی میشا شفیع کے خلاف کارروائی کی سفارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی ظفر ہراسگی کیس، ایف آئی اے کی میشا شفیع کے خلاف کارروائی کی سفارش
علی ظفر ہراسگی کیس، ایف آئی اے کی میشا شفیع کے خلاف کارروائی کی سفارش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلوکار و فنکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کیس میں ایف آئی نے گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید اور لینا غنی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراسگی کے تمام تر الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور دیگر ملزمان کو بھی عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید اور لینا غنی کی علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قصور وار قرار دیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر پر ہتک آمیز الزامات لگائے تاہم اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے وہ کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میشا شفیع سمیت 8 افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

قبل ازیں اداکار علی ظفر نے سن 2018ء میں سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلائی جانے والی مہم پر میشا شفیع کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کرائی تھی۔ آٹھوں ملزمان ایف آئی اے میں الزامات پر کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف گلوکار علی ظفر کے وکلاء نے کہا کہ حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے خواتین کے حقوق  پرآواز اٹھانے والی مختلف تنظیموں کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط کوعلی ظفر کو بدنام کرنے کی مہم قرار دے دیا۔

رواں برس 14 اگست کوجشن آزادی کے موقع پر صدر مملکت نے 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا تھا، جن کو 23 مارچ کو ‘یوم پاکستان’ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  علی ظفر کے خلاف کوئی کیس نہیں،لیگل کاؤنسل علی ظفر

Related Posts