بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے عوام کا گھر چلانا مشکل ہوگیا۔اکھلیش یادو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیرِ اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی سے پوری طرح ٹوٹ گئے، بھارتی عوام کیلئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتی عوام مہنگائی کی وجہ سے پوری طرح ٹوٹ گئے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ مودی سرکار میں عوام کو کہیں سے بھی ریلیف نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

معصوم بچی کے ریپ اور قتل کے مجرم کا عبرت ناک انجام

بیان میں سماج وادی پارٹی رہنما اکھلیش یادو نے کہا کہ اشیائے ضروریہ اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں کم ہونے میں ہی نہیں آتیں۔ مودی حکومت نے بے لگام مہنگائی کو تحفظ فراہم کر رکھا ہے۔ اسکولوں میں بھی فیس بڑھانے کی تجویز آچکی ہے۔

سماج وادی پارٹی رہنما نے کہا کہ کورونا کے بحران میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ بجلی کی فراہمی میں تعطل ہوتا ہے تاہم لمبے چوڑے بل بھیجنے میں بی جے پی حکومت کا کوئی جواب نہیں۔ بس سروس بغیر اطلاع دئیے بند کردی جاتی ہے جبکہ حادثات روزانہ ہوتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بازار میں ایک بار جس چیز کی قیمت بڑھ جائے، وہ کم ہونے کا نام بھی نہیں لیتی۔ عوام کو مجبوراً مہنگی چیزیں خریدنی پڑتی ہیں۔ حکومت نے حفاظتی معیارات نظر انداز کیے جس کی وجہ سے جوشی مٹھ جیسی آفات نے جنم لیا۔

 

Related Posts