ایشوریہ اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشوریہ اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
ایشوریہ اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

اداکارہ ایشوریہ رائے نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر و اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ سیلفی شیئر کرکے طلاق کی افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔

بھارتی اداکارہ نے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں تینوں کو سرخ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایشوریہ رائے نے ابھیشیک بچن کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایشوریا رائے بچن کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی اس مشہور جوڑی کی شادی ابھی تک برقرار ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی علیحدگی سے متعلق خبریں سامنے آرہی تھیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔

Related Posts