فضائی آلودگی سے ہونے والے پریشان کن جسمانی مسائل کی تفصیل سامنے آ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضائی آلودگی سے ہونے والے پریشان کن جسمانی مسائل کی تفصیل سامنے آ گئی
فضائی آلودگی سے ہونے والے پریشان کن جسمانی مسائل کی تفصیل سامنے آ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فضائی آلودگی سے جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان میں سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ آنکھیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین نے برطانہی میں مسلسل 4 سال تک تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ فضائی آلودگی گلوکوما یا سبز موتیا نامی موذی مرض کا سبب ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی فرد مسلسل فضائی آلودگی کا شکار رہتا ہے تو عمر کے ساتھ ساتھ اس کے جسم میں گلوکوما کے خطرات میں کم از کم 6 فیصد اضافہ ممکن ہے۔

فضائی آلودگی سے ہونے والے مسائل دماغی مسائل کی بنیادی وجہ بھی قرار دئیے گئے ہیں، جبکہ موجودہ دور میں اسموگ کے باعث ہونے والی فضائی آلودگی انتہائی خطرناک ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اسموگ کا شکار افراد سینے کے امراض اور آنکھوں کی شدید جلن کی شکایت کرتے ہیں جس کے باعث آنکھوں کو سبز موتیا سمیت دیگر بصارتی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

موجودہ دور میں سڑک پر موجود گاڑیاں، ذرائع نقل و حمل کے لیے استعمال کی جانے والی بسیں، رکشے اور پک اَپس سے خارج ہونے والے دھوئیں نے ہماری فضا اور ماحول کو فضائی آلودگی سے بھرپور بنا دیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی حکومتیں نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ جبکہ صنعتی پیداوار کے لیے فیکٹریوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافے کا باعث ہے۔

دھویں اور بدبودار ماحول کے باعث انسانی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے، جس کے تدارک کے لیے تدابیر پر عمل ناگزیر ہوچکا ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بناتے ہوئے فضائی آلودگی سے حد درجہ دور رہنے کی شدید ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی شہر جالندھر میں فصلیں جلانے کے باعث پاکستان اور بھارت دونوں میں فضائی آلودگی پھیل گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پررواں ماہ  اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے علاقے میں پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب ماحول کو پراگندہ کرنے میں جالندھر کی جلائی گئی فصلوں کا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں: جالندھر میں فصلیں جلانے سے پاکستان  میں فضائی آلودگی ہوئی۔فواد چوہدری

Related Posts