عدنان صدیقی کی نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدنان صدیقی کی نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
عدنان صدیقی کی نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عدنان صدیقی کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں سینیئر اداکار اپنی فلم دم مستم کی پروموشن کے سلسلے میں برطانیہ گئے ہیں، جہاں پر انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی پیشکش کی۔

اداکار عدنان صدیقی نے لندن میں میڈیا کو ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ’اُن کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، وہ اپنی فلم ’دم مستم‘ کے حوالے سے یہاں آئے تھے، وہ لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کر رہے ہیں، نواز شریف کو دعوت دینے آئے تھے کہ ہماری فلم آ کر دیکھیے، ہم نے بہت محنت کی ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سینیما کے لیے بہت کچھ سوچ رہے ہیں، ملاقات کے دوران فلموں کی پالیسیز پر بھی بات چیت ہوئی۔‘

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟

خیال رہے کہ اُن کی ملاقات کی تصویر وائرل ہونے کے بعد وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں اور اُن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts