ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز ایس ڈی پی اوز اور کراچی کے تمام تھانہ انچارچز نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی کے تمام پولیس افسران کو حکم دیا کہ کراچی کے جس علاقے میں بال بیئرنگ اور کیمیکل کی فروخت ہوتی ہو ان دکانوں کا ریکارڈ چیک کریں اور انکی نگرانی کریں۔

اس میٹنگ میں ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں شرکت تمام افسران کو مخاطب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی پولیس انٹیلیجنس نظام کو بہتر کرے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے افسران سے کہا کہ انفامیشن کے نظام کو بہتر بنائیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ہونیوالے دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونیکا انکشاف

انہوں نے کہا کہ اگر سنگین جرائم سے متعلق کوئی انفارمر درست خبر دیتا ہے تو میرے سرکاری اکاؤنٹ فنڈز موجود ہیں۔ جتنی رقم کی ضرورت ہو میں دونگا۔ لیکن انفامیشن درست ہونی چاہئے۔

Related Posts