بھارتی اداکارہ ایس دیوی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ہتھوڑے مارمارکرقتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ہتھوڑے کے متعدد وار کرکے قتل کردیا۔بھارت کی 42 سالہ تامل اداکارہ ایس دیوی نے بھارتی شہر چنئی میں اپنی بہن کے گھر اپنے سابق بوائے فرینڈ پر ہتھوڑے سے وار کر کے اسے ہلاک کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی دل دہلا دینے والی واردات کے بعد اداکارہ نے خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔پولیس کے مطابق اداکارہ کے شوہر بی شنکر اور بہن ایس لکشمی اور لکشمی کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 38 سالہ ایم روی نامی شخص کا اداکارہ کے ساتھ تعلق رہا تاہم اداکارہ نے بعد میں اس کے ساتھ لاتعلقی اختیار کرلی تھی تاہم مقتول روی لاتعلقی کے باوجود اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے پر بضد تھا۔

مزید پڑھیں: سال 2019ء کے دوران پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی کارکردگی کا مختصر جائزہ

اداکارہ ایس دیوی نے روی کی ضد سے تنگ آکر روی کو منصوبہ بندی کے تحت اپنی بہن کے گھر مدعو کیا اور ہتھوڑے کے متعدد وار کرکے اس کا سر کچل دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے دوران مقتول کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے جس کا علم اداکارہ کے شوہر اور اہل خانہ کو بھی ہوگیا تھا تاہم انہوں نے ایس دیوی کو روی سے تعلق ختم کرنے پر راضی کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ نے اپنے شوہر، بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت روی کو گھر پر بلایا اور دیگر لوگوں نے بھی روی کو قتل کرنے میں اس کا ساتھ دیا۔

Related Posts