سال 2019ء کے دوران پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی کارکردگی کا مختصر جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سال 2019ء کے دوران پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی کارکردگی کا مختصر جائزہ
سال 2019ء کے دوران پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی کارکردگی کا مختصر جائزہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے سال 2019 بہت اچھا رہا۔ رواں برس نہ صرف کئی ڈراموں نے مقبولیت کی حدوں کو چھوا بلکہ لاتعداد فلمیں بھی بنیں۔

Image result for Lal Kabootar

چھوٹے بجٹ میں بننے والی ڈیڑھ گھنٹے کی فلم ’لال کبوتر‘ نے بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ نے انٹرنیشنل فلم بوسان میں کِم جی سیوک ایوارڈ جیتا۔

Image result for Pakistani Film Sher Dil

اس سال جو فلمیں ریلیز ہوئیں ان میں ’گم‘، ’جیک پاٹ‘، ’لال کبوتر‘، ’شیردل‘، ’غازی‘، ’جنون‘، ’عشق‘، ’چھلاوا‘، ’رانگ نمبر2‘، سائیکو لوجیکل تھرلر ’کتاکشا‘، ’باجی‘، ’ریڈی سٹیڈی نو‘، ’تم ہی تو ہو‘، ’تیو‘، ’ہیرمان جا‘، ’پرے ہٹ لو‘، ’سپرسٹار‘، ’دال چاول‘، ’درج‘، ’کاف کنگناں‘، ’تلاش‘ اور ’سچ‘ شامل ہیں۔

Image result for wrong number pakistani movie

ان فلموں کا مجموعی طور پربزنس کچھ اس طرح رہا: ’رانگ نمبر‘ 22 کروڑ، ’چھلاوا‘ 15 کروڑ، ’شیر دل‘ 13 کروڑ، ’باجی‘ 12 کروڑ اور’ہیرمان جا‘ نے 11 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ  ’سپرسٹار‘ 28 کروڑ اور ’پرے ہٹ لو‘ نے 27 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

Image result for BAJI Pakistani Movie

اردواور پنجابی کے علاوہ پشتو فلمیں بھی ریلیز ہوئیں۔ لاہور کے چند فلم میکرز نے سنگل سکرین سینما گھروں کے لیے کم بجٹ والی چند فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔فلم ’لال کبوتر‘ کے ساتھ ساتھ فلم ’باجی‘ کو بھی بین الاقوامی پذیرائی ملی۔

Image result for Durj

شمعون عباسی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’درج‘ اوربطور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر کی پہلی فلم ’کاف کنگنا‘ کی ریلیز سے قبل حسب روایت غیر معمولی تشہیر کی گئی لیکن ریلیز کے بعد یہ فلمیں وہ کمال نہ کر سکیں جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

Image result for Ranjha Ranjha Kardi

جن ڈراموں کوبہت زیادہ ریٹنگ ملی ان میں ’رانجھا رانجھا کردی‘، ’میرے پاس تم ہو‘، ’الف‘، ’عہد وفا‘، ’دو بول‘، ’خاص‘، ’میرآبرو‘، ’سنو چندا 2‘، ’عشق زہے نصیب‘ اور ’یاریاں‘ شامل ہیں۔

Image result for mere pass tum ho

اگر ہم یہ کہیں کہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے تو بے جا نہ ہوگا۔’چیخ‘، ’آنگن‘، ’کیسا ہے نصیبا‘، ’اسیر محبت‘، ’دیدن‘، ’مریم پریرا‘ نے ڈرامہ شائقین کو اپنے سحرمیں مبتلا رکھا۔

آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) کی رینکنگ میں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے ’گیم آف تھرونز‘ کی مقبولیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ 2020ء پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لئے کیسا ہوگا ۔ کیا ہم مزید اچھی فلمیں اور ڈرامہ بناکر نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو تفریح مہیا کرپائیں گے؟

Related Posts