اداکار وجے کی رشمیکا مندانا کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر لب کشائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار وجے کی رشمیکا مندانا کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر لب کشائی
اداکار وجے کی رشمیکا مندانا کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر لب کشائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا نے لب کشائی کردی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات ہونے کی خبریں گردش میں ہیں اور اب حال ہی میں دونوں کے درمیان جلد منگنی کی فواہیں بھی سر اٹھارہی تھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار وجے نے بتایا کہ رشمیکا سے منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نہ ہی منگنی ہورہی ہے اور نہ ہی فروری میں شادی ہے۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا بس میری شادی کے انتظار میں بیٹھا ہے۔میڈیا ہر دو سال بعد میری شادی کرواتا رہتا ہے اور میں اس طرح کی افواہیں ہر سال سنتا ہوں۔

یادرہے اداکار وجے دیوراکونڈا نے فلم ‘لائگر’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔

Related Posts