وفاقی حکومت کو ہاؤسنگ کی طرح فن و ثقافت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اداکار شان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کو ہاؤسنگ کی طرح فن و ثقافت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اداکار شان
وفاقی حکومت کو ہاؤسنگ کی طرح فن و ثقافت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اداکار شان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ہاؤسنگ کے شعبے کی طرح فنونِ لطیفہ اور ثقافت کے شعبے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیرِ اعظم صاحب! آپ تعمیراتی شعبے میں شاندار پالیسی لائے ہیں جس سے ان شاء اللہ نئی ملازمتیں تخلیق ہوں گی اور پاکستانی معیشت ترقی کرے گی۔

اداکار شان نے کہا کہ میری خصوصی درخواست ہے کہ ثقافتی پالیسی کیلئے بھی ایسی ہی اصلاحات لائی جائیں تاکہ فلم، آرٹ، موسیقی اور ٹی وی بھی ملک کی معیشت کو ترقی یافتہ اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے اور ہم ثقافتی شعبے میں برآمدات کے ذریعے قیمتی زرِ مبادلہ حاصل کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: جانوروں کی حالت قابلِ رحم، شان کا چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ 

Related Posts