کراچی میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت سندھ نے کراچی میں غیرقانونی تجاوزات اور پانی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تجاوزات اور پانی چوروں کو سخت سزائیں دینے کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کچے کے ڈاکوؤں کے پاس امریکی اسلحہ کہاں سے آیا؟

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ انڑ، سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ، اجلاس میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واٹر بورڈ پولیس اور رینجرز حکام شریک ہوئے۔ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کی زمین پر تجاوزات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ کراچی شہر میں تجاوزات اور پانی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آج سے ضلع شرقی اور ضلع غربی میں آپریشن کیا جائے گا۔ غیر قانونی ہائیڈرنٹس دوبارہ فعال ہوئے تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے مزید کہا کے تجاوزات اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی میں پولیس اور رینجرز بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ آپریشن میں حصہ کے گی۔

انہوں نے مزید کہا کے اینٹی انکروچمنٹ فورس کو مزاحمت سے نمٹنے کے لئے آلات فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے آپریشن کو بلا تفریق کیا جائے گا۔ شہر میں سب سے زیادہ پانی ضلع ایسٹ اور ویسٹ میں چوری کیا جارہا ہے۔ انہونے مزید کہا کے اینٹی انکروچمنٹ فورس کا بجیٹ بھی بڑہایا ہے۔ اینٹی انکروچمنٹ فورس کو بھی مزید عملہ اور اختیارات دئے جائیں گے۔

Related Posts