راولپنڈی، 8سال کی بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، 8سال کی بچی سے ملزم کی زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
راولپنڈی، 8سال کی بچی سے ملزم کی زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کی حدود پشاور روڈ کے قریب 8سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ عزیر نامی شخص بچی کو بہلا پھسلا کر زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

بچی کے رونے اور شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور ملزم عزیر کو پکڑ لیا اور اس کی خوب درگت بنانے کے بعد اس کو تھانہ نصیر آباد کی پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بچی کے دادا مختیار حسین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ گھر میں موجود تھے کہ شور کی آوازیں سنیں تو گھر سے باہر آیا دیکھا تو محلے والے ملزم کو پکڑئے ہوئے تھے۔

معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ وحشی درندہ میری پوتی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،میں نے ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی اور اہل محلہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے ملزم کو چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسٹیل ٹاؤن میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا ملزم لڑکی کا پڑوسی نکلا

Related Posts