اسٹیل ٹاؤن میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا ملزم لڑکی کا پڑوسی نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two girls allegedly gang-raped by three men in lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں مغوی دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم فواد متاثرہ لڑکی کا پڑوسی نکلا، پولیس نے لاہور سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم تصدیق اور نام بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی بیٹی ہے،متاثرہ لڑکی کا والد اسٹیل ٹاؤن کے علاقے عیدو گوٹھ میں قائم گورنمنٹ بوائر پرائمری اسکول کا ہیڈ ماسٹر ہے۔گرفتار ملزم کی بہن اور درندگی کا شکار ہیڈ ماسٹر کی بیٹی ایک ساتھ ٹیوشن سینٹر میں پڑھتی ہے اور فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے۔

9 فروری کو اسٹیل ٹاؤن کی رہائشی ”ب” نامی 16سالہ لڑکی اپنے گھر عیدو گوٹھ پیپری بن قاسم سے صبح 8بجے کالج کے لئے نکلی تھی، گلشن حدید فیز ٹو میں واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے دوپہر ایک بجے کے قریب کالج کے باہر ایک کار آ کر رکی جس میں ایک لڑکا فواد اترا جس نے طالبہ کو ورغلا اور بہلا پھسلا کر زبردستی کار میں بٹھا لیا اور کار میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کو بہوش کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

جہاں پر طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، 10فروری کی صبح نو بجے کے قریب متاثرہ لڑکی کو نیم بہوشی کی حالت میں ڈیفنس کے علاقے ڈی ایچ اے کمرشل اسٹریٹ نمبر 20 پر نیم بہوشی کی حالت میں پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے تھے، لاوارث لڑکی کو دیکھ کر وہاں سے گزرنے والوں نے15 مددگار کو اطلاع دی۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں پر رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملنے پر پولیس نے 11 فروری کو متاثرہ لڑکی کے والد محمد سلمان راجپر ولد میر محمد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 87/2021 بجرم دفعہ اغواو زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم فواد میرا پڑوسی ہے اور ملزم کی بہن میری بیٹی کے ساتھ شام میں کوچنگ سینٹر میں پڑھتی ہے، ملزم نے میری بیٹی کو اغواء کے بعد دیگر درندو کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

والد نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک اور نامزد ملز م کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے، تاہم پولیس اس کی تصدیق نہیں کر رہی جبکہ اس ملزم کا نام بھی ظاہر نہیں کیا جا رہاہے۔

مزید پڑھیں: گلشن حدید میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے پانچ ملزمان کی جنسی زیادتی

Related Posts