واٹر بورڈ کے خلاف شیرشاہ چوک پر تاریخ ساز دھرنا دیا جائے گا،مولانا عظیم اللہ عثمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹر بورڈ کے خلاف شیرشاہ چوک پر تاریخ ساز دھرنا دیا جائے گا،مولانا عظیم اللہ عثمان
واٹر بورڈ کے خلاف شیرشاہ چوک پر تاریخ ساز دھرنا دیا جائے گا،مولانا عظیم اللہ عثمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: واٹر بورڈ کے خلاف شیرشاہ چوک پر تاریخ ساز دھرنا دیا جائے گا، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ شیرشاہ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے۔ ہم پرامن دھرنا دیں گے، اگر رکاوٹ ڈالنے کا سوچا بھی گیا تو نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔ جمعیت علمائے اسلام پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اپنا حق لیکر رہیں گے۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ”حق دو شیرشاہ کو” تحریک کا دوسرا مرحلہ شاہراہ فیصل پر دھرنا اور واٹر بورڈ دفتر کا گھیراؤ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان نے 20 مئی کو بعد نماز جمعہ ہونیوالے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں شیرشاہ کالونی کے دورے کے دوران عوام کے اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے پرامن دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی قدیم ترین آبادی شیرشاہ ترقی کے اس دور میں بھی اپنے بنیادی انسانی حق پانی سے محروم ہے۔ واٹر بورڈ مافیا بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کرپشن کی تمام حدود پار کرچکا ہے۔ بندر بانٹ کرنے والا واٹر بورڈ اپنا قبلہ درست کرے۔ مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ ہمارا ایک نکاتی مطالبہ ہے کہ شیرشاہ چوک تا اکبر روڈ پورے شیرشاہ کو مکمل پانی فراہم کیا جائے۔

واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے فروخت کیا جانے والا شیرشاہ کا پانی شیرشاہ کالونی کو دیا جائے ورنہ حق چھیننا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیرشاہ کی سیاسی جماعتیں اور مذہبی قیادت متفق اور متحد ہے۔ دھرنے میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

مزید پڑھیں:شیرشاہ کالونی میں سگ گزیدگی بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، مولانا عظیم اللہ عثمان

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن کوئی مرد گھر پر نہ رہے۔ بچے، بوڑھے اور خواتین بھی اپنے حق کے حصول کیلئے باہر نکلیں اور پرامن دھرنا دیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

Related Posts