شیرشاہ کالونی میں سگ گزیدگی بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، مولانا عظیم اللہ عثمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیرشاہ کالونی میں سگ گزیدگی بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، مولانا عظیم اللہ عثمان
شیرشاہ کالونی میں سگ گزیدگی بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، مولانا عظیم اللہ عثمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ شہر بھر کی طرح شیرشاہ کالونی میں سگ گزیدگی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کیماڑی اپنا قبلہ درست کریں۔ پورا شیرشاہ کھنڈرات اور گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ جمعیت علماء اسلام شیرشاہ عوام کی آواز بنی ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ پورے شہر کی طرح شیرشاہ کالونی میں افسوسناک حد تک سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی بہتات سے عوام اور بالخصوص ننھے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

اسکول اور مدرسہ جانیوالے بچے آوارہ کتوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ صوبائی حکومت کتوں کی ویکسین فراہم نہیں کرسکتی۔ کم از کم کتوں پر تو سیاست نہ کی جائے۔

کتوں کی ویکسین نہ ہونے اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونا آوارہ کتوں سے زیادہ خطرناک ہے۔ مولانا عظیم اللہ عثمان نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کیماڑی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مخصوص جماعت کی نوکری کے بجائے اپنے فرائض منصبی ادا کریں وگرنہ پورے علاقے کے کتوں کو ڈی سی آفس اور ڈی ایم سی دفاتر میں چھوڑ دیں گے۔

انتظامیہ سے دمادم مست قلندر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورا شیرشاہ کھنڈرات اور گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ پورا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بے حرمتی کے الزام پر ہجوم کے ہاتھوں قتل دین نہیں جہالت ہے، علماء کرام

ضلعی انتظامیہ آپسی بندر بانٹ میں مصروف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے اپنی روش نہ بدلی تو انکے دفاتر کے تمام راستوں پر نہ ختم ہونے والے دھرنے شروع کردیں گے۔ پھر تمام معاملات سڑکوں پر ہونگے۔

Related Posts