کورونا کے خدشات کے پیش نظر مزید24 مزید ٹرینیں معطل کردی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Railways gets first woman Station Manager

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک احتیاطی اقدام کے تحت، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملک میں مزید 24 ٹرینوں کا آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے اب تک مجموعی طور پر 34 ٹرینوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  134 ٹرینوں میں سے 100 اب بھی چل رہی ہیں جس میں روزانہ ٹرین کے مسافروں کی تعداد200,000 سے کم کرکے 165,000کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے نے متاثرہ مسافروں کو 80 ملین روپے مالیت کے ٹرین کے ٹکٹ واپس کردیئے ہیں جو متبادل ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے کے لئے استعمال ہوسکتے ہیں۔

Related Posts