سندھ، حکومت نے سیہون اور دادو بچانے کیلئے منچھر جھیل کو کٹ لگا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے سیہون شریف اور دادو کو بچانے کیلئے منچھر جھیل کو باغ یوسف کے قریب ایک مقام پر کٹ لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمۂ آبپاشی نے باغ یوسف کے قریب منچھر جھیل پر کٹ لگادیا جس کا مقصد دادو اور سیہون کو ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچانا تھا تاہم اس عمل سے کئی یونین کونسلز زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں سیلاب، جاں بحق افراد کی تعداد 1290 ہوگئی

میٹھے پانی کی ملک کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں آر ڈی 14 کے مقام پر لگائے جانے والے کٹ کی وجہ پانی کی سطح کا خطرناک حد تک پہنچ جانا تھا، جس سے بند ٹوٹ سکتا تھا۔ پانی دانستر کینال سے چھلک کر قریبی آبادیوں کی طرف بڑھنے لگا تھا۔ مختلف مقامات پر جھیل کے حفاظتی پشتے بھی کمزور پڑ گئے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ سے 5 یوسیز متاثر ہوں گی، آبادیاں محفوظ مقامات پر منتقل کی جارہی ہیں۔ متاثر ہونے والی یوسیز میں واہورڈ، جعفر آباد اور چنو شامل ہیں، صوبائی حکومت نے متعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

اندرونِ سندھ میں سیلاب کے باعث تاحال سیکڑوں بستیاں زیرِ آب ہیں۔ متاثرین کو پینے کیلئے سیلابی پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ جیکب آباد میں کھانے کی عدم دستیابی پر سیلاب زدگان نے مظاہرہ کیا۔ عوام نے سندھ حکومت پر امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔

Related Posts