پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج
پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائد نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے، پولیس اہلکار پولیس سیکیورٹی زون ون میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

ذرائع کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں چھوٹے بھائی واجد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی کا مقدمے میں کہنا تھا کہ میں پولیس میں ہوں بڑا بھائی پولیس سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا اور سٹی کورٹ میں اے ڈی جی ویسٹ کا گن میں تھا۔مقدمہ قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق میرا بھائی حسب معمول ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا، میں گھر کے بالکونی سے اسے جاتے ہوئے دیکھ رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پردو افراد آئے اور بھائی کو قتل کردیا۔

بھائی واجد کے مطابق پیچھے بیٹھے شخص نے اسلحے سے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

بھائی کے مطابق میں نیچے آیا بھائی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی تھافوری طور پراسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور فرار ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں۔

Related Posts